17 اکتوبر 2025 - 11:08
مآخذ: ابنا
بھارت نے کیا ٹرمپ کے جھوٹ کو بے نقاب، روسی تیل کی خرید بند کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی

بھارت کی وزارتِ خارجہ (MEA) نے کہا ہے کہ اسے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کسی نئی گفتگو کی اطلاع نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،بھارت کی وزارتِ خارجہ (MEA) نے کہا ہے کہ اسے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کسی نئی گفتگو کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مودی نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں کہا،ہماری معلومات کے مطابق، کل وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی آخری فون کال 9 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے متنوع ذرائع سے تیل خرید رہا ہے تاکہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ بھارت اس وقت برازیل، امریکہ اور دیگر ممالک سے بھی تیل خرید رہا ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا مودی ایک عظیم شخص ہیں۔ انہوں نے آج مجھے یقین دلایا کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ یہ عمل شروع ہو گیا ہے اور جلد مکمل ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ روس کی تیل فروخت سے خوش نہیں تھا کیونکہ یہ روس کو جنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ تاہم بھارتی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی توانائی پالیسی قومی مفاد پر مبنی ہے، اور اس کا مقصد صرف تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت روسی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اگرچہ خریداری کی مقدار میں کچھ کمی ضرور آئی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن دسمبر کے پہلے ہفتے میں بھارت کے دورے پر آئیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha